بھٹکل:یکم مارچ(ایس اؤ نیوز) شہر بھٹکل میں قومی شاہراہ سے متصل جالی روڈ پر جدیدٹکنالوجی پر مشتمل بہترین طبی سہولیات سے آراستہ ’لائف کئیر ڈائگنوسٹک اینڈہیلتھ سنٹر کا یکم مارچ 2020بروز اتوار بعدنمازِ فجر قاضی جماعت المسلمین مولانا محمد اقبال ملا ندوی کی دعا سے افتتاح عمل میں آیا ہے۔
اسپتال کی عمارت میں صبح 11 بجے منعقدہ مختصر تقریب میں شہر کے مختلف اداروں کے عہدیداران ،علمائے کرام اور سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں اور عمائدین ، معززین نے شہر بھٹکل کی اشد ضرورت پوراہونے اور جدید ٹکنالوجی کے مطابق عوام کو طبی سہولیات فراہم ہونے پر مسرت کا اظہار کیا۔
تقریب میں شریک علماء اور دیگر ذمہ داران نے اپنے تاثرات بیان کرتےہوئےکہاکہ سب سے بہتر عمل وہ ہے جو انسان کو فائدہ پہنچائے۔ اللہ نےہی صحت و بیماری کو بنایا ہے، صحت کو غنیمت جان کر ہر تندرست شخص اللہ کا شکرادا کرنا چاہئے۔ اسی طرح انہوں نے بھٹکل کے عوام سےاپیل کی کہ وہ ادھر ادھر جانے کے بجائے جب بھی طبی ضروریات محسوس ہوں متعلقہ اسپتال کی طرف رجوع ہونے کی اپیل کی۔ تقریب میں خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی مدنی، مجلس اصلاح وتنظیم کے صدر ایس ایم سید احمد پرویز، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے ناظم ماسٹر شفیع شاہ بندری پٹیل ، جماعت المسلمین بھٹکل کے نائب قاضی مولانا عبدالعظیم قاضیا، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول کوبٹے ندوی، انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نائب صدر صادق پلور، ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحق شاہ بندری ، عبدالحکیم مومن ،سرکاری میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت، ڈاکٹر سنہیا ، سلمان جوباپو، الطاف مصباح، جیلانی کوبٹے وغیرہ موجود تھے۔
اسپتال میں دستیاب سہولیات : حادثات کے وقت ایمرجنسی وارڈ، آؤٹ پیشنٹ کلنک، گائناکولوجسٹ ، او ٔ بی یونٹ،فزیاتھیراپی یونٹ، سپر اسپشلسٹ وزٹنگ ڈاکٹرس، اڈوانس ڈنٹل اینڈ ایمپلانٹس، ہائی ٹک لیباریٹوری ، اڈوانس ڈیجٹل ایکسرے ، الٹرا ساؤنڈ اسکیاننگ، ڈے کئیر سہولیات دستیاب ہیں۔